آرمی چیف سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے کی ملاقات

20  اکتوبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورو نے ملاقات کی, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے افغانستان پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورونے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ بالخصوص غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا  مزیدکہنا ہے کہ  نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نیٹو نمائندے نے افغانستان پر پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved