امریکہ اور فرانس نے پاکستان کو کورونا کے کم خطرے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

8  فروری‬‮  2022

امریکہ اور فرانس نے پاکستان کو کورونا کے کم ترین پھیلاؤ والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے پاکستان کو لیول اول کی فہرست  میں رکھا ہے، جس میں  وہ ممالک شامل ہیں جہاں کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات کم ترین سطح پر ہیں۔ دوسری جانب بھارت کو تیسرے درجے کی فہرست اور بنگلہ دیش کو درمیانے یعنی دوم درجے کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

فرانس نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔ اب پاکستانی شہریوں کو فرانس جا کر قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved