وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر غور

20  اکتوبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ حکومت کو عام آدمی پر مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے، صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر کا احساس ہے اور غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی معاونت سے شروع ہو گا۔ ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان کو ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر بریفنگ میں کہا گیا کہ پسماندہ طبقے کے لیے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال شروع ہو گا اور پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved