دونوں خاندان مل کر نئی واردات کی کوشش کر رہے ہیں ، شہباز گل

9  فروری‬‮  2022

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے دونوں خاندان مل کر نئی واردات کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ اپنی شعبدہ بازیوں کی وجہ سے قوم کو نقصان نہ پہنچائے۔

فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کہ ہم گھر جانا پسند کریں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ   اپوزیشن کی 36 سازشیں ناکام بنائیں، ہم 37 ویں سازش بھی ناکام بنا دیں گے۔ اپوزیشن اب 38 ویں سازش پر بھی غور شروع کر دے۔

معاون خصوصی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اِن ہاؤس تبدیلی کو ویلکم کہا ہے۔ دونوں خاندان مل کر نئی واردات کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ اپنی شعبدہ بازیوں کی وجہ سے قوم کو نقصان نہ پہنچائے۔

شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق آگاہی دینا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ فیصل آباد کے شہریوں کو صحت کارڈ کے ذریعے آج سے مفت علاج کی سہولت ہوگی۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ غریب شہری صحت کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتا ہے۔ غریب آدمی کا بجٹ بیماری کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

انھوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ سے ہر خاندان کو مفت علاج کی سہولت ہوگی۔ صحت کارڈ  کے ذریعے دس لاکھ  روپے تک کا علاج کروا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved