ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں

20  اکتوبر‬‮  2021

شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں۔ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے قومی کرکٹ ٹیم کا بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاک بھارت میچ والے روز غائب ہونے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا۔ ثانیہ نے لکھا کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں پاک بھارت میچ والے دن سوشل میڈیا سے غائب ہورہی ہیں۔ اپنی اس پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے الوداع کا کیپشن بھی دیا۔

 واضح رہےمحمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمدرضوان کی فیملیز بھی ان کے ساتھ ہیں اور کوچ ثقلین مشتاق اور لیگ اسپنر عثمان قادر کے اہل خانہ بھی بائیوسیکورببل میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved