مودی کی معاشی پالیسیوں سے تنگ بھارتی تاجر اور اس کی بیوی نے فیس بک پر لائیو خود کشی کر لی

9  فروری‬‮  2022

بھارتی تاجر راجیو نے خود کشی سے قبل اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کہا کہ تمہاری نااہلی اور غلط معاشی پالیسیوں کے باعث کسان اور چھوٹے تاجر خود کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں راجیو کا کاروبار مسلسل خسارے میں جا رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی حالات میں بہتری نہ آئی اور راجیو کو گھر کے اخراجات چلانے کیلئے قرضہ لینا پڑا، لیکن جلد ہی اس کے سامنے قرضوں کا بھی پہاڑ کھڑا ہو گیا۔

ان نامساعد حالات میں مایوسی کا شکار ہو کر راجیو نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خودکشی کا فیصلہ کیا۔  دونوں فیس بک پر لائیو آئے، بھارتی وزیراعظم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹیکسز نے ہمارے کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، آپ  اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ جوڑے نے کہا کہ ملک بھر کے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کی طرح ہم بھی مایوس ہو کر اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجیو کی بیوی نے زہر پی لیا، اور راجیو نے خود کو آگ لگا لی۔

واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی، اور پولیس نے فوری طور پر میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال پہنچتے ہی بیوی دم توڑ گئے جبکہ راجیو انتہائی نازک حالت میں ہے۔

بھارتی حکومت نے فوری طور پر اس لائیو سیشن کی ویڈیو فیس بک سے ہٹوا دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved