بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، حجاب پر پابندی اور طالبات کو ہراساں کرنے پر سخت احتجاج

9  فروری‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کی وجہ سے طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے  پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حجاب پہننے پر مسلمان  طالبہ کو انتہا پسند ہندوؤں نے ہراساں کیا تھ،ا جس پر آج دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نےبھارتی ناظم الامور پر واضح کیا کہ پاکستان اس قسم کے واقعات پر خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے ہندو انتہا پسندوں کی پشت پناہی پر بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسکان خان جب کالج پہنچی تو ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے باحجاب طالبہ کو ہراساں کیا، اور جے شری رام کے نعرے لگائے، جس پر مسکان نے خوف کا شکار ہونے کی بجائے ڈٹ کر ان کا سامنا کیا اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دئیے۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے چند تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے باعث انتظامیہ کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved