بھارت میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کیے جانے پر، طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

10  فروری‬‮  2022

بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کونہیں پڑھایا۔

گزشتہ دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے “جے شری رام“ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے مسکان نامی مسلمان طالبہ کو ہرساں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

طالبان نےبھارت میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کے نائب ترجمان نے طالبہ مسکان کی تصویر ٹوئٹ کراتے لکھا کہ  بھارت میں حجاب کیلئے مسلمان لڑکیوں کی جدوجہد بتاتی ہے کہ یہ عربی، ایرانی، مصری اور پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ یہ ایک اسلامی اقدار ہے جس کا  دنیا بھر میں مسلم خواتین  خاص طور پر سیکولر ممالک میں مختلف انداز میں دفاع  کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved