عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی، اہلیہ کا تعارف کروا دیا

10  فروری‬‮  2022

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری شادی کی اطلاعات دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عامر لیاقت کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی  کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved