منی لانڈرنگ کیس،عدالت کا شہباز شریف اور حمزہ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

10  فروری‬‮  2022

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

سپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ کامقدمہ،شہبازاورحمزہ کی درخواستِ ضمانت میں توسیع ،لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کردی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved