بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں سماعت سے انکار

10  فروری‬‮  2022

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب کیس کی سماعت سننے سے گریز کرتے ہوئے تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں وکیل کپل سبل نے حجاب کیس کی سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔وکیل کپل سبل نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ یہ معاملہ اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے اور امتحانات بھی قریب ہیں، ایسے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہونی چاہئیے۔

اس درخواست کے جواب میں بھارتی سپریم کورٹ نے موقف اپنایا کہ پہلے ہائی کورٹ کو اس معاملے کی سماعت کرنے دیں۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے بعد ہم دیکھیں گے ہم اس معاملے میں آگے کیا کرسکتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ہائی کورٹ میں گذشتہ روز حجاب کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کی سماعت جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved