وزیراعلیٰ پنجاب کا فروغ تعلیم کے لئے بڑا اقدام، 12 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری

10  فروری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بڑا اقدام کیا، انہوں نے  12 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ 12نئی یونیورسٹیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے چارٹر کو جلد حتمی شکل دی جائے، نئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقوں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی۔انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ صوبہ بھر میں ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved