باجوڑمیں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے، چار جوان شہید

21  اکتوبر‬‮  2021

ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئےہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرش آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved