وزیراعظم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر وزراء کو سرٹیفکیٹ دینے پر بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا

10  فروری‬‮  2022

آج 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر میڈلز سے نوازنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے اپنے 10 چمچوں میں سرٹیفکیٹ بانٹے، لیکن انہیں کابینہ کے باقی ممبران پر اعتماد نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر چین کا دورہ اتنا کامیاب تھا تو اس کا سرٹیفکیٹ کہاں گیا، وزیر خارجہ کو بھی کوئی کاغذ کا سرٹیفکیٹ ہی دے دیتے، لیکن افسوس انہوں نے ملتان کیساتھ ناانصافی کی۔

اپنے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بس بہت ہو چکا ہے، ہم نے جدوجہد کرنی ہے، مارچ سے پہلے ہمیں  کامیابی نظر آ رہی ہے، مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک وکٹ گرچکی ہے، عدم اعتماد میں تھوڑی تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ہے، عدم اعتماد لائیں گے تو پورے ملک کو نظر آئے گا کہ کون خان صاحب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved