حوثی باغیوں کا سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ

10  فروری‬‮  2022

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا، جسے عرب فوجی اتحاد نے ناکام بنا  دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے بارود سے لدے ڈرون طیارے کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، تاہم اس کا ملبہ ائیرپورٹ پر گرنے سے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھا کے ہوائی اڈے پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے بیرونی حصے کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، اور ائیرپورٹ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

عرب اتحاد کی یمن کے شہریوں کو دارالحکومت صنعاء کے بڑے مقامات خالی کرنے کی ہدایت

عرب فوجی اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پر حملے کے بعد یمن کے شہریوں کو دارالحکومت صنعاء کے بعض علاقے خالی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ ان علاقوں پر آئندہ چند روز میں فضائی بمباری کی جائے گی۔ عرب اتحاد کے مطابق صنعاء میں حوثی باغیوں کے ان ٹھکانوں پر  بمباری کی جائے گی جنہیں وہ ڈرون اور میزائل حملوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved