مسئلے کو قومی سطح پر نہ اچھالیں، بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس کی فوری سماعت سے پھر انکار

11  فروری‬‮  2022

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبہ کی حجاب پرپابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست  پرکہا  کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی کوئی جلدی نہیں، اس مسئلے کوقومی سطح پرنہ اچھالاجائے۔ جب مناسب وقت آئے گا تو عدالت  مداخلت کرے گی۔

یاد رہے کہ کرناٹک کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کیخلاف کیس میں کرناٹک ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف درخواست دائرکی تھی اور کیس کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سینئر وکلاء کی جانب سے دائردرخواست پر بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کو حجاب کی اجازت دینی چاہیے۔ بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم یہاں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے بیٹھے ہیں، اس درخواست کومناسب  وقت آنے پر سنیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ پہلے بھی مسلمان طالبات کی حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved