سینئر صحافی کامران خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ پر وضاحت پیش کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر سینئر صحافی کامران خان کے انٹرویو کا کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب سے مراد سعید کی نمبر ون وزیر رہنے کے متعلق سوال کرکے زیر لب مسکرا رہے ہوتے ہیں۔
یاد رہے شہزاد ارباب نے وزراء کی کارکردگی کی فہرست کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسی مناسبت سے سینئر صحافی کامران خان نے اپنے شو میں شہزاد ارباب کو دعوت دی اور ان سے پوچھا کہ وزراء کی کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ کیا تھا جس کی بنیاد پر مراد سعید کو کارکردگی میں پہلا نمبر دیا گیا؟
شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ کارکردگی کا معیار جانچنے کیلئے دوبڑی کیٹگریز Qualitative اور Quantitative تھیں، اور مراد سعید نے دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر کامران خان صاب نے پوچھا کوئی ایسی امتیازی کارکردگی تو بتا دیں جس کی وجہ سے انہیں پہلی پوزیشن دی گئی؟
اس سوال پر شہزاد ارباب گھبراہٹ کا شکار ہو گئے اور کہا کہ 41 وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے، کسی ایک کے بارے میں مجھے کچھ یاد بھی نہیں ہے، اس پر کامران خان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے سب سے آخر والے کی نہیں نمبر ون وزیر کی کارکردگی کا پوچھ رہا ہوں، یہ تو یاد ہی ہوتا ہے۔
اس پر شہزاد ارباب نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے، پیر کو ہم پریس کانفرنس میں تمام وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔
اس موقع پر سینئر صحافی کامران خان بھی سوال کے بعد زیر لب مسکراتے رہے۔ سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد کامران خان کا ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھ سے لوگ اس مسکراہٹ پر اپنی مسکراہٹیں شیئر کررہے ہیں جس کو میں قہقہہ بننے سے روک رہا تھا، جب کل عمران خان کابینہ کے TOP 10 پرفارمرز کی فہرست مرتب کرنے والے شہزاد ارباب صاحب سے گفتگو کے دوران میں نے جاننا چاہا کہ مراد سعید کیوں اس لسٹ کو ٹاپ کر گئے ان کے جواب کا جواب نہیں تھا۔
مجھ سے لوگ اس مسکراہٹ پر اپنی مسکراہٹیں شئیر کررہے ہیں جس کو میں قہقہہ بننے سے روک رہا تھا جب کل عمران خان کابینہ کے TOP 10 پرفارمرز کی فہرست مرتب کرنے والے شہزاد ارباب صاحب سے گفتگو کے دوران میں نے جاننا چاہا کہ مراد سعید کیوں اس لسٹ کو ٹاپ کر گئے ان کے جواب کا جواب نہیں! 😂 pic.twitter.com/dRrdtIComt
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 11, 2022