حجاب کے معاملے پر بھی کنگنا رناوت کی ہندو انتہا پسندی کھل کر سامنے آ گئی، شبانہ اعظمی کا بھی کرارا جواب

11  فروری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حجاب کے معاملے پر بھی روائتی ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان جائیں اور وہاں برقع پہنے بغیر  باہر آکر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ایک پنجرے میں بند نہ کریں، آزاد ہونا سیکھیں۔

واضح رہے کہ یہ کنگنا رناوت نے مسکان خان کے ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم کے سامنے ہمت دکھا کر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے پر طنز کیا ہے۔

کنگنا رناوت کی انتہا پسندی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ان کی سٹوری کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کرنا کہ افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے، لیکن جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا تو بھارت ایک سیکولر جمہوری ریاست تھا، جہاں ایسے اقدامات کی گنجائش نہیں بنتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)

شبانہ اعظمی کے اس کرارے جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے جبکہ کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved