وفاقی منصوبہ،کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ،مزید 40 گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں

21  اکتوبر‬‮  2021

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں، میگا پراجیکٹ کیلئے گرین لائن بسوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

کراچی کی عوام کیلئے وفاقی منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔ شہریوں کے سفر کو آسان کرنے کیلئے مزید 40 گرین لائن بسین کراچی پہنچا دی گئیں۔ رات گئے بحری جہاز ایم وی آئی وی وائے بسیں لیکر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔ اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں. کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved