افغانستان کے صوبے بدغیث کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بدغیث کے دارالحکومت کی مسجد میں ہوانے والا دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اآس پاس کی عمارتیں بھی لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ریسکیو ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد 20 کے قریب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس میں سے ایک نمازی کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی، جبکہ 15 زخمیوں کو داخل کرلیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم طالبان اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بھی 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افغانستان میں متحرک داعش خراسان کے سربراہ ثنا اللہ غفاری کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام رکھ دیا ہے۔