روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں رواں کاروباری ہفتے کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کیا گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 16 پیسے کی کمی کے بعد 174.1 روپے رہی۔ ڈالر کی قدر میں یہ رواں کاروباری ہفتے کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/2DF0HWoJh0 pic.twitter.com/ER5fPJWT2N
— SBP (@StateBank_Pak) February 11, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل 9 فروری کو ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔