بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے مداحوں کیلئے افسوس ناک خبر سامنے آ گئی

11  فروری‬‮  2022

بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے مداحوں کیلئے آنے والی خبر نے انہیں افسردہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن  آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ان کے والد آج صبح چل بسے ہیں، وہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے ایک طاقتور ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔

روینہ ٹنڈن نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے کہا پاپا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلیں گے، میں ہمیشہ آپ ہی  کے ساتھ رہوں گی۔

یادرہے کہ  فلم ساز روی ٹنڈن کھیل کھیل میں، انہونی، نذرانہ، خود دار اور زندگی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کیلئے مشہور تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved