امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان کے منجمد اثاثے افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان

11  فروری‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ میں منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے  کہ 7 ارب ڈالرز میں سے ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو ادا کئے جائیں گے۔

امریکی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون متاثرین کو رقم کی ادائیگی عدالت کا فیصلہ آنے تک معطل رہے گی،  البتہ عدالت کے حکم پر افغان عوام کو ساڑھے تین ارب ڈالر فوری طور پر ادا کردئیے جائیں گے۔ حکم نامے میں یہ واضح طور پر کہا گیا کہ ساڑھے تین ارب ڈالر کی افغان عوام کی رقم تقسیم کرتے وقت یہ خیال رکھا جائے کہ یہ طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں سقوط کابل کے وقت امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے سات ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا، جس کے متعلق  طالبان حکومت اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی امریکہ سے منجمد اثاثے بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب نائن الیون کے متاثرین نے بھی اس رقم کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved