کرسی پر 2 سال تک مردہ حالت میں بیٹھی رہنے والی خاتون کی لاش برآمد

12  فروری‬‮  2022

70 سالہ خاتون مردہ حالت میں 2 سال تک کرسی پر بیٹھی رہی، پولیس نے کسی اور وجہ سے گھر پر رابطہ کیا تو کسی نےکال ریسیو نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے  پریسٹینو میں ایک گھر سے 70 برس خاتون کی دو سال سے کرسی پر بیٹھی لاش برآمد ہوئی ہے، جس  کا نام مارینیلا بیریٹا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  کے مطابق محکمہ موسمیات نے  علاقے  میں طوفانی ہواؤں کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے باعث  مارینیلا کے گھر کے عقب میں درختوں کے اکھڑ  کر گر جانے کے خطرے سے آگاہ کرنے کیلئے پولیس نے ان کے گھر پر فون کیا، جو کسی نے ریسیو نہ کیا۔

متعدد بار فون کرنے کے باوجود جب جواب نہ ملا تو پولیس میرینیلا کے گھر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب اہلکار کے گھر میں داخل ہوئے تو انہیں کرسی پر بیٹھی حالت میں مارینیلا کی لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ ابتر حالت دیکھ کرماہرین کا کہنا ہے کہ لاش کم از کم  2 سال سے زائد عرصے سے اسی حالت میں ہے۔

پڑوسیوں نے بتایا  کہ انہوں نے مارینیلا کو آخری بار ستمبر 2019ء میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد وہ کافی عرصے تک یہاں نظر نہیں آئیں، جس سے ہمیں لگا کہ وہ کہیں اور شفٹ ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے بغور معائنے کے باوجود بھی  ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو کسی مجرمانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مارینیلا کے خاندان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہے، اس لئے مقامی کونسل نے ان  کی  تدفین کے تمام اخرجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved