پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے (ن) لیگ میں شمولیت کا علان کیا ہے۔
PTI کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے صدر PMLN جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور #PMLN میں میں شمولیت کا اعلان کیا-انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے-
خوش آمدید احمد جواد! pic.twitter.com/BOfvjNbcRn— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 12, 2022
احسن اقبال کا احمد جواد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے احمد جواد جیسے ہزاروں افراد کیساتھ دھوکہ کیا جو خلوص نیت کیساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات نے پارٹی پالیسیوں اور بعض وفاقی وزراء پر سخت تنقید کی تھی، اور وزیراعظم کے ساتھیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ وہ جلدپارٹی کے اقتدار میں آتے ہی ارب پتی بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔