عمران عباس کو کترینہ کیف کیساتھ کونسی فلم کرنے کی آفر کی گئی اور وہ کیوں نہ کر سکے؟

12  فروری‬‮  2022

پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کترینہ کیف کے ساتھ فلم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن وہ فلم میں کام نہیں کر سکے تھے۔

اداکار عمران عباس نے حال ہی میں انسٹا گرام پر مداحوں کیساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے کام کے علاوہ ذاتی زندگی کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے بھی جوابات دئیے۔

سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کی آپ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہیں گے؟

فرح نامی صارف کے سوال پر عمران عباس کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ کی ایک فلم فتور آفر کی گئی تھی، جس کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں ہونا تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور اور پروڈیوسر 9 ماہ تک میرے ویزے کا انتظار کیا۔ بعد ازاں مجھے پتا چلا کہ ہم مقبوضہ کشمیر نہیں جا سکتے۔

یاد رہے کہ فتور فلم  2016ء میں ریلیز کی گئی تھی جس میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار ادیتیا رائے کپور نے اپنی  اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved