کابل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

21  اکتوبر‬‮  2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم حسن اخوند اور وزیر خارجہ امین حسن متقی سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی, وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا حسن آخوند نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کو کابل آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن آخوند کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے اور افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم حسن اخوند کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے ، پاکستان، انسانی بنیادوں پر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان شہریوں بالخصوص تاجروں کیلئے ویزہ سہولیات، نئے بارڈر پوائنٹس کا اجراء اور نقل و حرکت میں سہولت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں ، پاکستان، افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

افغان حکومت کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved