عامر لیاقت کے سابقہ دونوں بیویوں کیساتھ موجودہ تعلقات کے حوالے سے بڑا انکشاف

12  فروری‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پہلی بشریٰ اقبال سے طلاق اور دوسری بیوی طوبیٰ انور کیساتھ خلع کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر نے سیدہ دانیہ شاہ کیساتھ تیسری شادی کے بعد یوٹیوبر نادر علی کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی سابقہ دونوں بیویوں کی تعریف کی، اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب پر عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے کسی بیوی کو طلاق نہیں دی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ نہ تو عدالت گئے، اورنہ  ہی کسی خلع کے کاغذات پر دستخط کئے، بس ان کی بیویوں نے خلع اور طلاق کا اعلان کردیا اور پاکستانی قوانین کے تحت ان کی علیحدگی ہوگئی۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات وہ خود اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020ء میں  بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی ہے جبکہ دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے 9 فروری 2022ء کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کےذریعے بتایا تھا کہ ان کی خلع ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved