عرب فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فوجی آپریشن شروع کر دیا

12  فروری‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا کے ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کے بعد عرب اتحاد نے یمنی دارالحکومت میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 10 فروری کوسعودی شہر ابھا کے ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہریوں کو دارالحکومت صنعاء کے بعض علاقے خالی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ان علاقوں پر آئندہ چند روز میں فضائی بمباری کی جائے گی۔ عرب اتحاد کے مطابق صنعاء میں حوثی باغیوں کے ان ٹھکانوں پر  بمباری کی جائے گی جنہیں وہ ڈرون اور میزائل حملوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

عرب اتحاد  کا کہنا ہے کہ  شہری ہوائی اڈوں اور مسافروں کیلئے حوثی باغیوں کی جانب سے  سنگین خطرات کا جواب دینے کیلئے سخت عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنائے جانے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس کو روکنا لازم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved