یوکرائن تنازع، امریکی آبدوز روسی سمندری حدود میں داخل، روس کی وارننگ

13  فروری‬‮  2022

روس نے الزام لگایا ہے کہ امریکی آبدوز نے پیسفک جزائر میں روس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق روسی بحریہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ ہم نے روس کی سمندری حدود کے پاس  امریکی آبدوز کی غیر معمولی حرکات کو نوٹ کیا، اور اس کی مانیٹرنگ کی۔ امریکی آبدوز کی روسی سمندری حدود کی جانب پیش قدمی کے بعد اسے واپس جانے کو کہا لیکن اس وارننگ کو نظر انداز کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق روسی بحریہ نے جب کاؤنٹر تیاری کیساتھ ابتدائی پوزیشن سنبھالی تو امریکی آبدوز روس کی سمندری حدود سے بہر چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی آبدوز کی روسی پانیوں کی خلاف ورزی پر روسی وزارت دفاع نے امریکی ملٹری اتاشی کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ روس نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ایسی خلاف ورزی کے نقصان کے ذمہ دار امریکی حکام ہوں گے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج کے ترجمان کیپٹن کیل رینز کا کہنا ہے کہ روسی الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے، امریکی افواج کی جانب سے دیگر ممالک کی فوجی نقل و حمل کو مانیٹر کرنا معمول کی بات ہے، لیکن اس کیلئے کسی بھی ملک کی سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved