پنجاب کابینہ کی ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب کے اضافے کی منظوری

21  اکتوبر‬‮  2021

پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی سکیموں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیاہے، کابینہ نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 سے 586 ارب روپے تک کردیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو 26 ارب روپے کا مزید بجٹ دے دیاہے، یہ بجٹ 800 سے زائد نظرانداز ہونے والے چھوٹی سکیموں کو دیا جائے گا، ان سکیموں میں عوامی فلاح کے نظرانداز ہونے والے منصوبوں کو فنڈ مل سکے گا۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں کم مختص شدہ فنڈ والی سکیموں کو بھی اب بجٹ مل سکے گا۔ اضافی فنڈ ہونے کی صورت میں یہ بجٹ دیا گیا ہے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ کی منظوری کے وقت کہا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈاضافہ کیاجارہاہے، پہلی بارہرضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیارکیاگیاہے، بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دینےکےلئےاقدامات تجویزکئےگئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved