حوثی باغیوں کے حملوں کا خطرہ، امریکی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

13  فروری‬‮  2022

حوثی باغیوں کے ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کیلئے امریکی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے F-22 لڑاکا طیارے آج ابوظہبی  کے الظفرہ ہوائی اڈے پر اترے جہاں پر 2 ہزار امریکی فوجی پہلے ہی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہوائی اڈے پر امریکہ کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم پیٹریاٹ بھی  پہلے سےنصب ہے۔

امریکی اور اماراتی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے، تاہم امریکی فضائیہ کی جانب سے طیاروں کی ابوظہبی روانگی کی جو تصاویر جاری کی گئیں ان میں 6 امریکی طیاروں کو پرواز کرتے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس حوثی باغیوں نے یمن سے ابو ظہبی پر 3 بڑے میزائل حملے کئے ہیں، جس میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا تھا، پہلے حملے میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ اماراتی حکام کے مطابق بعد ازاں کئے گئے 2 حملوں کو عرب اتحادی افواج نے امریکہ کی معاونت سے ناکام بنا دیا تھا۔حوثی باغیوں کے حملوں کے دفاع کیلئے متحدہ عرب امارات نے امریکہ سے مدد مانگی تھی، جس کے جواب میں رواں مہینے کے آغاز میں امریکہ نے لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved