طالبان نے افغان جنگ کے متاثرین کو امداد کی منظوری دے دی

13  فروری‬‮  2022

طالبان نے 40 سالہ افغان جنگ کے براہ راست متاثرین کو امداد کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظوری طالبان حکومت کی کابینہ نے دی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ امداد شہدا کے خاندان، معذور افراد اور یتیموں کو فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا  کہ سابق حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے جنگ سے متاثرہ افراد کو بھی امداد ملے گی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ مہینے طالبان حکومت اپنا پہلا بجٹ بھی پیش کر چکی ہے، جبکہ علاوہ ازیں طالبان حکومت نے شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved