ترک صدر کا مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑا ریلیف، قابل تقلید اقدامات

13  فروری‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے قابل تقلید اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اپنے ایک  بیان میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر لاگو ٹیکس 8 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ترک صدر نے اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی کا اعلان کریں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مہنگائی محسوس کرانے کا موجب کھانے پینے کی اشیاء ہی ہوتی ہیں، اگر عوام کو ان سے ریلیف مل جائے تو مہنگائی کم ہو جائے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں گزشتہ مہینے مہنگائی کی شرح میں 48 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی تلے کچلی جائے، یہ میں کبھی نہیں ہونے دوں گا۔

دوسری جانب ترک صدر کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں حالیہ غیر معمولی اضافہ شرح سود میں کمی کرنے کی وجہ سے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام پر بھی ترک صدر نے ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے غیر معمولی فیصلے کرتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی تھی، اور عوام سے اپیل کی تھی کہ اپنی سیونگز بھی ڈالر میں جمع نہ کریں۔ ان اقدامات سے چند دنوں میں ہی ڈالر کی قیمت لیرے کے مقابلے میں معمول پر آ گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved