سابق کپتان شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 سے دستبرداری پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام جاری کیا۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میں نے پہلی بار شاہدآفریدی کو 1996 میں نیٹ پریکٹس پر دیکھا تھا۔انکا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمیں نا صرف اپنی باؤلنگ سے بلکہ اپنی بیٹنگ سے بھی متاثر کیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑا میگا اسٹار بن گیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کو بے شمار میچز جتوائے اوروہ دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں ان کی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔