وزیراعظم اور صدر مملکت سے آرمی چیف کی اہم ملاقاتیں

14  فروری‬‮  2022

وزیراعظم اور صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ملکی سلامتی، علاقائی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا  کہ مسلح افواج ملک سے عسکریت پسندوں اور شرپسندوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کے خلاف قومی سرحدوں کا دفاع کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved