ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گرد حملےکو ایران پر حملےکے برابر سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیرداخلہ ڈاکٹر احمدوحیدی ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پرایرانی وفد کا استقبال کیا۔
Received His Excellency Dr. Ahmed Vahidi, Interior Minister of Islamic Republic of Iran as he reached #Pakistan on a day visit.
Matters of mutual Interest would the discussed at the delegation level meetings between Pakistan and Iran Interior ministries.@IRIMFA_EN pic.twitter.com/vUfK3XwckD— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 14, 2022
بعد ازاں ایرانی وزیرداخلہ نے وفد کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران سرحدی امور اور قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ غیرقانونی انسانی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے فینسنگ کا کام مکمل ہونا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید پر ایران کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پاکستان اورایران کی سر زمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی۔
ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی (H.E. Dr Ahmed Vahidi) کا دورہ پاکستان
ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی کی اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات
وزیر داخلہ کی قیادت میں ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات
1/9 pic.twitter.com/EbpTwgh5eO— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 14, 2022
ملاقات میں ایرانی وزیرداخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ افسوس ناک ہے، ان کے خاتمے کیلئےمشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ نےکہا کہ دہشت گردی میں ملوث گروپ اور عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان پر دہشت گرد حملےکو ایران پر حملےکے برابر سمجھتے ہیں۔