چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹانے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کی تیسری سہہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔
ٹک ٹک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل، جبکہ 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر بلاک کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 95 فیصد ویڈیوز ٹک ٹاک استعمال کرنے والے و دیگر صارفین کی شکایات پر ہٹائی گئیں۔
ان اعدادوشمار کیساتھ ٹک ٹک انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔