مسلمانوں کی ٹوپی اتروا کرماتھے پہ سرخ ٹیکہ لگوانے پر مجبور کر دیں گے، بی جے پی کی دھمکی

14  فروری‬‮  2022

بھارتی ریاست اترپردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی  کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوئے  تو مسلمانوں کی ٹوپی اتروا کے انہیں ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی مہم جاری ہے، اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے پاس مسلم دشمنی  کے علاوہ عوام کے سامنےبطور کارکردگی پیش کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔

حالیہ انتخابی مہم میں بی جے پی کی ریاستی قیادت کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے رگویندر سنگھ نے کہا کہ آپ ہمیں ووٹ دیں، اگر ہم منتخب ہو گئے تو مسلمانوں کی ٹوپیاں اتار کر انہیں تلک کا ٹیکہ لگوانے پر مجبور کر دیں گے۔

بعد ازاں ایک ٹی وی انٹرویو میں رگویندر سنگھ نے وائرل ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں بالکل ہم ایسا ہی کریں گے، انہوں نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا کہ دہشت گردی سے اسی طرح لڑا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز کی گزشتہ مہینے چھپنے والی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے، وہاں عیسائیوں اور مسلمانوں کو جبراً ہندو بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور ملک بھر کے چرچ اور مساجد کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہاں تک کہ اقلیتیں اپنے مذہب کی بجائے خود کو ہندو ظاہر کراتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved