بھارت میں 87 سالہ معمر خاتون سے جنسی زیادتی

14  فروری‬‮  2022

بھارت میں 87 سالہ معمر خاتون سے جنسی زیادتی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا، جہاں گھر میں اکیلی موجود 87 سالہ خاتون کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی 65 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں، اتوار کے روز ان کی بیٹی اپنی کسی دوست کے پاس گئی تو دوپہر ساڑھے 12 بجے ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ محکمہ گیس میں کام کرتا ہے، اور اسے مرمت کیلئے بلایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نامعلوم شخص نے گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند کیا تو انہیں شک ہوا، جس کے بعد انہوں نے چلانا شروع کر دیا۔ معمر خاتون کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے پہلے مجھ پر تشدد کیا، پھر اس کے بعد مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

معمر خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم جاتے ہوئے گھر میں موجود تمام موبائل فونز بھی چوری کر کے لے گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا، اور تاخیر سے شکایت درج کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved