فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنےکا فیصلہ

21  اکتوبر‬‮  2021

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ کی فہرست میں رہے گا۔

ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کا  ورچوئل اجلاس ہوا جس میں عالمی نیٹ ورک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جینس یونٹس کے مبصرین سمیت 205 نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد  ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا۔اس کے علاوہ ترکی اردن مالی کو بھی کو گرے لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، اس حوالے سے پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر حکومتِ پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ  سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved