وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کا چوتھا اجلاس ہوا ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پرسول و عسکری قیادت نے اہم فیصلے کئے ہیں۔
اسلام آباد – (اے پی پی): آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کو چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، چوہدری فواد حسین، شفقت محمود، اعظم خان سواتی، شیخ رشید احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI chaired 4th meeting of the Apex Committee on Afghanistan today. pic.twitter.com/bZXEVIQZeF
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 14, 2022
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کاروباری تعلقات اور مواصلاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دیتا ہے، افغانستان میں پاکستان کی مدد سے تعمیر ہونے والے ہسپتالوں اور افغانستان کے ساتھ وسیع تر روڈ اور ریل رابطے میں تعاون کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم افغان طلباء افغانستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گےاور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان کیلئے وظائف جاری رکھے جائیں اور تمام ضروری وسائل دستیاب کئے جائیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے امکانات کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کاروباری تعلقات اور مواصلاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دیتا ہے اور حکومت کی طرف سے مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پاکستان کی مدد سے تعمیر کئے جانے والے ہسپتالوں اور افغانستان کے ساتھ وسیع تر روڈ اور ریل رابطے کے قیام میں تعاون کرے گا۔
قبل ازیں ایپکس کمیٹی کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے افغانستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ افغان عوام کی امداد کے لئے اعلان کردہ منصوبوں اور وعدوں پر تیزی سے عمل کریں۔