فرانس کے سپین کی سرحد کیساتھ متصل شہر میں بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

14  فروری‬‮  2022

فرانس کے  اسپین کی سرحد سے متصل شہر پائرینیز میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ پائرینیز کے علاقے سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی کی ایک عمارت میں موجود جنرل سٹور میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے وقت عمارت میں موجود شخص نے پہلی منزل کی کڑکی سے کود کر اپنی جان بچائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے عمارت سے 20 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچا دیا ہے، لیکن عمارت کے گرنے کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق دھماکے اور آتشزدگی کے باعث ایک بچے اور نومولود سمیت 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved