چین کی سی پیک کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کی تعریف

14  فروری‬‮  2022

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک پر وزیراعظم عمران خان کے بیانات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی): بیجنگ میں میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اتفاق کی بنیاد پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نے نے وسیع پیمانے پر مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے اور اس منصوبے نے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار دینے کے ذریعے سے مثبت سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر کام کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے چین کے تعاون اور مدد کی تعریف کی جس میں سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ کا خیرمقدم بھی کیا جس کا محور انڈسٹریلائزیشن اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved