ترک صدر ایک دہائی بعد 2روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

15  فروری‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب ایردوآن 2013 کے بعد متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر پیر کو ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ اماراتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں ترک پرچم کے رنگ بکھیرے۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شاہی محل میں مذاکرات ہوئے جس میں  ترک امارات باہمی تعلقات مستحکم اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل ترک صدر نے امارات روانگی سے قبل انقرہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لئے مذاکرات ہوں گے۔ دورہ ترک امارات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لئے مزید راہیں تلاش کی جائیں گی۔

ادھر امارات میڈیا کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک میں اسٹریٹجک تعلقات بڑھانےکی جانب اہم قدم

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved