او آئی سی کا بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

15  فروری‬‮  2022

او آئی سی نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے قتل عام کی دعوت دینے، سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو پریشان کرنے اور مسلم طالبات کو حجاب سے سے منع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائے، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزا دلوائے.

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved