پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، تاجک سرمایہ کاروں کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

16  ستمبر‬‮  2021

دوشنبے میں پاک تاجک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اس بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے تاجروں کے مابین روابط قائم کرنا ہے۔ پاکستان کی تاجر برادری تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو  دورہ  پاکستان کی دعوت دے گی مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ تجارتی سرگرمیوں کا فائدہ دونوں ممالک کویکساں طورپر ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ سستی اورماحول دوست ہائیڈر و پاور انرجی پیدا کی جا سکے، پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے ہیں جہاں دوشنبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا ریڈ کارپٹ پراستقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 تاجکستان آمد پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ تاجکستان کے دورے پر خوشی ہے، یہ ان کا وسطی ایشیا کا تیسرا دورہ ہے جو خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے روابط کو مزید فروغ دے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیاءکوپاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، اس لحاظ سے یہ دورہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، روس اور چین کے رہنماؤں نے شنگھائی میں قائم کی تھی، پاکستان 2005ء میں مبصرملک کی حیثیت سے اس میں شامل ہوا تھا اور 2010ء میں مستقل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی اور جون 2017ء میں پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی تھی۔

وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کی تصویری جھلکیاں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved