قاری نے بچی کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا

15  فروری‬‮  2022

قاری عادل 12 سال کی بچی کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے محلہ چک مدد ویسٹریج میں   پیش آیا جہاں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا ملزم 21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد والدین نے شک کی بنیاد پر اسے پڑھانے سے روک دیا۔

 پیرکے روز بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو ملزم عادل بھی وہاں پہنچ گیا اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور بچی کی لاش  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی چھان بین میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ بچی کے گھر والے اس پر شک کرتے تھے اس وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ بچی کے والد زاہد نصیر کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

دوسری   جانب وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کمسن طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب  کرلی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved