معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، امریکا سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے،طالبان

15  فروری‬‮  2022

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکا سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔

افغان نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہاکہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکا نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں توامریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی  کریں گے۔افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا عالمی تنقید سے بچنے اورافغان عوام سے تعلقات کونقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پرواپس کی جائے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے آدھے نائن الیون متاثرین کودینے کااعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved