اتنا اضافہ نہیں کر سکتے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافے کی سمری واپس بھیج دی

15  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 12 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اتنا بڑا اضافہ نہیں کر سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعدادوشمار پر نظرثانی کرے گی، اور پھر یہ سمری دوبارہ وزیراعظم عمران خان کو حتمی منظوری کیلئے بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد آج میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضرورت کا سارا تیل درآمد کرتے ہیں، ہماری اپنی پیداوار نہیں ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمارے پاس بھی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved